دبئی:ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹ لینے والے اورا ٓسٹریلوی بیٹنگ لائن کو پتوں کی طرح بکھیرنے والے محمد عباس نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے اور آئی سی سی نے ان کی صلاحیتوں کو مانتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن تفویض کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں لینے والے پاکستانی میڈیم فاسٹ باﺅلرمحمد عباس ٹیسٹ باﺅلرزکی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔محمد عباس نے 800 پوائنٹس حاصل کرکے 11 درجے بہتری پائی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق محمد عباس 10ویں پاکستانی باﺅلرہیں، جنہوں نے 800 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اس سے قبل یاسر شاہ 10، فضل محمود 16، عمران خان اور وسیم اکرم 37، وقار یونس 12، مشتاق احمد 25، شعیب اختر 29 اور محمد آصف اور سعد اجمل 19 ٹیسٹ میچز کھیل کر اس ریٹنگ پوائنٹ تک پہنچ سکے ہیں۔
Mohammad Abbas breaks into the top three of the @MRFWorldwide ICC Test Rankings for first time!
— ICC (@ICC) October 21, 2018
READ ⬇️https://t.co/W0vjD5eMYl pic.twitter.com/QLSWAo0yg3
نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی آف سپنر بلال آصف بھی 17 درجے بہتری کے بعد 52 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔دوسری جانب بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، سٹیو سمتھ دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں پاکستان کے اظہر علی 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ میچز کھیل کر ہی رینکنگ میں تیسرا نمبر حاصل کیا۔