مانی سے شادی کیلئے مہینوں تک اپنے منگیتر کو دھوکہ دیتی رہی،اداکارہ حرا کا اعتراف

11:44 AM, 21 Oct, 2018

کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ اور اداکار و آر جے سلمان ثاقب عرف مانی کی اہلیہ حرا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مانی سے شادی کرنے کے لیے مہینوں تک اپنے منگیتر کو دھوکہ دیتی رہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ حرا نے حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ کے مقبول ترین شو ”سپیک یور ہارٹ“ میں شرکت کی اور وہاں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسے انکشافات کیے جنہیں کوئی بھی شادی شدہ خاتون ٹی وی پر بتانے سے ایک بار سوچے گی ضرور۔

حرا نے مزید کہا کہ جب وہ مانی سے کوئی اور لڑکی بن کر ملنے گئیں تو مانی کی محبت میں گرفتار ہوچکی تھیں بعد ازاں مانی تقریباً 4 ماہ تک غائب ہوگیا جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنے منگیتر کے ساتھ جو دھوکہ کیا تھا وہ میرے سامنے آرہا ہے اور پھر میں نے اپنے منگیتر کو فون کرکے بتایا کہ میں تمہیں اب تک دھوکہ دیتی آرہی تھی اور رات بھر فون پر مانی سے بات کرتی تھی ہم مہینوں سے ایک ساتھ تھے لہٰذا اب تم چاہو تو مجھ سے شادی کرلوچاہو تو نہ کرو۔

حرانے مانی کے ساتھ شادی کے حوالے سے بتایا کہ ان کی شادی بھی بہت ڈرامائی انداز میں ہوئی تھی تقریباً چار مہینے قطع تعلق کرنے کے بعد اچانک مانی اپنے والدین کے ساتھ میرے گھر آئے اور شادی کی بات کی اور اس طرح ہماری شادی ہوگئی۔

حرا نے شو میں بتایا کہ انہیں پڑھائی لکھائی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی وہ ہمیشہ سے صرف شادی کرنا چاہتی تھیں انہوں نے شادی کے بعد شوہر مانی کو اپنے ماضی کے تمام تعلقات کے بارے میں بھی بتادیا تھا تاہم مانی نے کبھی انہیں اس بات پر شرمندہ نہیں کیا وہ ایک بہت اچھے شوہر ہیں اور مجھے مانی کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔


حرا نے شو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی سے پہلے مانی کی بہت بڑی مداح تھیں حالانکہ ان کی منگنی ہوچکی تھی اور6 ماہ بعد شادی ہونے والی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کانمبر چرایا اور رات رات بھر مانی سے بات کرتی تھی اور اپنے منگیتر کو کہہ دیتی تھی کہ میں سورہی ہوں۔

مزیدخبریں