اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو دھمکیاں اور گالیاں دینے والی خاتون ڈاکٹر شہلا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گاڑی کی نمبر پلیٹ نہ ہونے کی بناءپر روکنے کے باعث دھمکیاں اور گالیاں دیتی ہوئی نظر آتی ہے کو ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزمہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔ خاتون ڈاکٹر کا تعلق راولپنڈی کے علاقے سکیم 2 سے ہے جبکہ شناختی کارڈ پر متحدہ عرب امارات کا پتہ بھی درج ہے۔
ڈاکٹر شہلا شکیل رضا راولپنڈی کے ہسپتال میں تعینات ہیں۔خیال رہے کہ انہوں نے اسلام آباد ڈپلو میٹک انکلیو میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کو داخلے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دی تھی۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
ویڈیو دیکھیں: