فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ہربل فیکٹری کو سیل کر دیا ٗ ہزاروں کلو ناقص پھل تلف

فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ہربل فیکٹری کو سیل کر دیا ٗ ہزاروں کلو ناقص پھل تلف

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ناقص شہد، گلے سڑے مربے، مضر صحت معجونوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء سپلائی کرنے والی معروف ہربل فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق الشفاء انڈسٹریز، فاروق انڈسٹریل اسٹیٹ کو مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سیل کیا گیا۔ ساڑھے چار ہزار کلو مربے، 6 ہزار کلو ناقص، گلے سڑے پھل، 3 ہزار کلو ناقص شہد پکڑا گیا۔ ذیادہ تر اشیاء ہربل اور دیسی ادویات کی تیاری میں استعمال کی جاتی تھیں۔ آف سیزن پھلوں کے مربوں کی تیاری میں ناقص، گلے سڑے پھل استعمال کیے جا رہے تھے۔


شہد کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے۔ ہجویری ٹاون میں ماڈرن فوڈ ساس پروڈکشن یونٹ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ 2800 کلو ناقص، ملاوٹ ذدہ، مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ کیچپ تلف کر دیا گیا۔ کیچپ کی تیاری میں سٹارچ، فلیور، سکرین اور دیگر کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔علاوہ ازیں بابر بلاک نیو گارڈن ٹائون میں واقع لال قلعہ، سر کار گڑیا بازار میں واقع مہر پان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات گندے برتن دھونے والا ایریا،نوفوڈلائسنس،کیڑ ے مکوڑوں کی مو جودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نا کر نے کی بنا پر سیل کر دیاگیا