ممبئی:بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ آپ جتنی بڑے مقام پر ہوں گے جیون ساتھی ڈھونڈنا اتنا ہی شکل ہو جائیگا
بالی وڈ میں 9 سال کی کامیابی کے اپنے سفر کے بارے میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ اس دوران انھوں نے کئی قریبی رشتے کھوئے ہیں اور کچھ رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پاڈوکون نے کئی سال کی افواہوں اور قیاص آرائیوں کے بعد آخر کار شادی اور محبت کے حوالے سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا تو لوگوں کو نہ صرف حیرانی ہوئی بلکہ کچھ باتیں واضح بھی ہوئیں۔
دپیکا کا کہنا تھا کہ اگر آپ کامیابیوں کی بلندی پر ہوں تو ایسے جیون ساتھی کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے جو آپ کی کامیابی کو ہینڈل کر سکے اور اسے سمجھ سکے۔ اداکارہ نے کہا کہ جب آپ بلندی پر ہوں تو آپ کے رومانوی رشتے پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔