کابل ، ملٹری گیٹ پر دھماکہ، 15کیڈٹس ہلاک

06:36 PM, 21 Oct, 2017

کابل :افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی کے گیٹ پر دھماکے ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15کیڈٹس ہلاک جبکہ متعددہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت میں ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس بس میں جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک پیدل خود کش حملہ آور آیا اور اس نے خود کو گیٹ کے پاس جا کر دھماکے سے اڑا لیا جس میں 15افغان آرمی کے کیڈٹس جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔


حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔
خیا ل رہے کہ کچھ دن پہلے بھی کابل کی 2مساجد میں دھماکے ہوئے تھے جن میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب تک 72 ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں