پاکستانی ریسلرز نے آذر بائیجان میں 3 میڈلز جیت لئے

06:02 PM, 21 Oct, 2017


باکو:ورلڈ گریپلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلرز نے 3 میڈلز جیت لیے۔


تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں جاری ایونٹ میں 66 کلوگرام ویٹرن کیٹیگری میں پاکستان کے ندیم اختر نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 92 کلوگرام ویٹرن کیٹیگری میں عبدالرحیم کانسی کا تمغہ لے اڑے جبکہ اوپن کیٹیگری عقیل احمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔


واضح رہے کہ گریپلنگ ریسلنگ کی ہی ایک قسم ہے جو یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کے قواعد کے مطابق ہے اور دائرے میں کھیلی جاتی ہے۔ اس میں دائو پیچ آزمانے والے کھلاڑیوں کو پوائنٹس دیے جاتے ہیں، کھیل میں تکنیک، مستعدی اور فٹنس انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں