واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت سکیورٹی کی قیمت پر پاکستان کے ساتھ امن قائم نہیں کر سکتا ۔
امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے پاکستان کے دورے سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ ہر ایک پر واضح ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی خطے میں امن کے خواہاں ہیں تاہم وہ اپنے ملک کی سکیورٹی پر سمجھوتا کر کے ہمسایہ ملک کے ساتھ امن قائم نہیں کر سکتے ۔
ایک عہدیدار نے کہا کہ اب امن مذاکرات کے لئے رویئے کا انحصار پاکستان پر ہے عہدیدار نے کہا کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کا خواہاں ہے کیونکہ یہ انتہائی اہم ہے کہ دونوں ملک مذاکرات کے ذریعے پہلے ایک دوسرے کا اعتماد کا بحال کریں اور پھر علاقائی امن و سلامتی کے لئے کوئی راہ ہموار کریں جو کہ خطے کے بھی بہترین مفاد میں ہو ۔