ملک کے ہر گرائونڈ کو یکساں سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتیں : نجم سیٹھی

05:22 PM, 21 Oct, 2017

کراچی: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ملک کے ہرگرانڈ کو تمام ترسہولیات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔


ایک بیان میں کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن کھیلنے والے کرکٹرز کودوران مقابلہ مناسب سہولیات درکار ہوتی ہیں۔ لاڑکانہ کے گڑھی خدابخش کرکٹ اسٹیڈیم پر بھی مطلوبہ سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں، دوسری جانب اسلام آباد اسٹیڈیم پر وزارت ماحولیات کے اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ اس میدان پر بورڈ کے بے تحاشہ اخراجات ہورہے ہیں جو کسی طور سود مند نہیں۔


نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈ کے نظام میں تمام 16 ریجنز کو بھرپور نمائندگی کا حق مل رہا ہے، تاہم بڑے ریجن کی خواہش ہے کہ ان ریجنزکی تعداد میں کمی لائی جائے، پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں ہر ریجن کو ترتیب وار نمائندگی دینے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

مزیدخبریں