بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کی 39 ویں سالگرہ پر سچن ٹنڈولکر نے اپنے ماضی کے ساتھی کرکٹر کو ایسے انداز میں مبارکباد دی کہ سہواگ کا سر گھوم گیا ۔ ٹویٹر ہینڈل پر مبارکباد دیتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ جنم دن پر بہت بہت مبارک ہو اور نئے سال کیلئے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ سہواگ تم نے گراؤند میں ہمیشہ میری بات کا الٹ کیا اس لیے آج میں بھی ایسا ہی کر رہا ہوں۔
.ǝɯ ɯoɹɟ ǝuo s,ǝɹǝɥ os ˙????pןǝıɟ uo noʎ pןoʇ ǝʌɐɥ ı ʇɐɥʍ ɟo ɐʇןn ǝuop sʎɐʍןɐ ǝʌ,noʎ ˙ɹɐǝʎ ʍǝu ǝɥʇ oʇ ʇɹɐʇs ʇɐǝɹƃ ɐ ǝʌɐɥ ¡nɹıʌ 'ʎɐpɥʇɹıq ʎddɐɥ pic.twitter.com/L1XTzhzoiU
— sachin tendulkar (@sachin_rt) October 20, 2017
سہواگ نے بھی ٹنڈولکر کے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
یاد رہے کہ ٹنڈولکر اور سہواگ کی اوپننگ جوڑی نے 2002 سے 2012 کے درمیان بھارت کی جانب سے 93 ون ڈے میچوں میں اننگز کا آغاز کیا۔