پاکستان کی افغانستان میں مساجد پر دہشتگرد حملوں کی مذمت،متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس

03:12 PM, 21 Oct, 2017

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان میں مساجد پر خودکش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں افغانستان کے علاقوں کابل اور غور میں مساجد پر خودکش حملوں کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں