بھارت نے روس کے ساتھ جدید ترین سٹیلتھ جنگی طیارے کا منصوبہ معطل کر دیا

02:32 PM, 21 Oct, 2017

نئی دہلی:بغل میں چھری منہ سے رام رام،بھارت نے روس کو بھی دھوکہ دے دیا،بھارت نے روس کے ساتھ سٹیلتھ جنگی طیارے کا منصوبہ معطل کر دیا،تفصیلات کے مطابق ایک ڈیفنس نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ بھارت روس کے ساتھ 5thجنریشن کے جنگی جہازوں کے مشترکہ منصوبے پر کام کر رہا ہے یہ لڑکا طیارے ریڈار پر نظر نہ آنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔غیر ملکی   نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی حکام روس کے اس مشترکہ منصوبے سے خوش نہیں ہیں۔

اس جدید لڑاکا طیارے کو T,50کا نام دیا گیا ہے،خبروں کے مطابق بھارت دفاعی حکام اس طیارے کی بعض چیزوں سے مطمن نہیں ہیں اس لیے وہ اس مشترکہ معاہدے باہر آنا چاہتے ہیں۔

اس بات سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے نئی دہلی اپنی ترجیحات میں تبدیلی کر رہی ہے ہم یہ کہ سکتے ہیںبھارت اور امریکا دفاعی تعاون میں ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔

مشترکہ طیاروں کی تیاری کا یہ معاہدہ بھارت روس کے درمیان گزشتہ دس سال سے موجود ہے اس کا بنیادی مقصد روس کے جدید ترین طیارے کو بھارت کی ضرورت کے علاقائی ضروریات کے مطابق بنانا شامل تھا۔

یاد رہے روس کا جدید ترین لڑاکا طیارہsu 30 کو بعض حالات میں انجن میں خرابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،بھارت میں روسی طیاروں کو اُڑتے ہوئے تابوتوں کا نام بھی دیا گیا تھا

مزیدخبریں