خون کی کمی دور کرنے کے لیے چند گھریلو غذائیں کون سی ؟

01:51 PM, 21 Oct, 2017

نیویارک:جسم میں واقع خون کی کمی کو دور کرنا بہت آسان ہے آپ گھر میں موجود چند گھریلو غذاؤں کا استعمال کر کے خون کی کمی دور کر سکتے ہیں ۔
جسم کو خون کی کمی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ہیموگلوبن کی سطح کو مناسب حد تک برقرار رکھا جاسکے، کیونکہ اس کی کمی شدید تھکاوٹ اور کمزوری کے ساتھ ساتھ اینمیا کا شکار بنا سکتی ہے۔
اگر آپ کے جسم میں خون کی کمی ہے تو گھر مین موجود ٹماٹروں کا استعمال کر کے خون کی کمی کو روکا جا سکتا ہے۔ٹماٹر آئرن سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو وٹامن سی بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ آئرن کے جسم میں جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔


کھجور کھانا نہ صرف سنت ہے بلکہ اس کے بیش بہا فوائد بھی ہیں ۔کھجور بے وقت کھانے کی لت پر قابو پانے میں مدد دینے والا موثر ذریعہ ہے جبکہ یہ آئرن کی سطح بھی بڑھاتی ہے۔ اس کے حوالے سے بھی ذیابیطس کے مریضوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔


انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو کہ آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہےاور خون کی کمی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


خون کی کمی دور کرنے میں کلیجی اہم کردار ادا کر تی ہے ۔کلیجی فائبر، پروٹین، منرلز، وٹامنز اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے، اس کی معتدل مقدار میں استعمال خون کی کمی کو چند دنوں میں پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔


ان غذاؤں کے علاوہ پھلوں اورسبز سبزیوں کا بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں