سندھ میں ظلم اور لاقانونیت ہے، چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں دیا جاتا، عمران خان

01:43 PM, 21 Oct, 2017

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے سیہون جلسے کے لئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔عمران خان کہتے ہیں سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ کے لوگوں کو ہے کیونکہ اس صوبے میں سے سب سے زیادہ پیسہ لوگوں کا چوری ہو کر باہر گیا۔ صوبے کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے سیہون میں اہم پیغام دوں گا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا سندھ میں ظلم ہے ، لاقانونیت ہے اور چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں دیا جاتا تاہم تحریک انصاف سندھ کے لوگوں کو ہم اپنا پیغام دینے آ رہی ہے۔ یاد رہے پاکستان تحریک اںصاف سیہون میں 22 اکتوبر کو سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں