ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کی انجیوگرافی مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے مفتی عبدالقوی کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی جس کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے 2016 میں مفتی عبدالقوی کو دو سٹنٹس ڈالے گئے تھے۔ واضح رہے رواں ہفتے عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کا چار روزہ ریمانڈ دیا تھا۔ پولیس نے گرفتار کیا تو انہیں دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں