تیز رفتار اماراتی ڈرائیور پر 10لاکھ درہم کے جرمانے کی سزا 

01:39 PM, 21 Oct, 2017

راس الخیمہ: تیز رفتار اماراتی ڈرائیور پر 10لاکھ درہم کے ٹریفک جرمانے عائد کر دئےے گئے۔

راس الخیمہ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ریاست کی تاریخ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر اتنے بھاری جرمانےکسی اور انسان نے کبھی نہیں کمائے۔

پولیس کے کمانڈ جنرل میجر جنرل علی النعیمی نے بتایا کہ بیشتر جرمانے شاہراہوں پر حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر کئے گئے۔ ریڈار سے ریکارڈ ہوئے۔ پولیس نے امارات میں یوم مسرت کے موقع پر اسے 50فیصد رعایت دیدی۔ اب اسے صرف 5لاکھ درہم ادا کرنے ہوں گے۔

مزیدخبریں