لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اعتراف کر لیا۔ کہتے ہیں بھارتی بورڈ سے کیے گئے ایم او یو میں حکومت کی رضامندی سے مشروط شق واضح ہے۔ پی سی بی کو قانونی جنگ کی بجائے ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے۔
سابق چیئرمین نے کہا سری لنکا سریز کی پاکستان آمد کیلئے بہت محنت کی تاہم سینئیر کھلاڑیوں کی دورہ پاکستان میں عدم موجودگی سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ شہریار خان کا مزید کہنا تھا پاکستان اور بھارت دونوں بورڈز کے تعلقات خوشگوار ہو گئے تو سریز ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے شہریار خان اپنی مدت ملازمت کے 3 سال پورے کرنے کے بعد رواں سال 4 اگست کو چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ پی سی بی کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین شہریار خان نے دوسری مرتبہ 18 اگست 2014 کو بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا جبکہ اس سے قبل بھی وہ 2003 سے 2006 تک بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت اپنے فرائض انجام دے چکے تھے تاہم اوول کے تاریخی متنازع ٹیسٹ کے بعد انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں