ایران کے خطرات کے خلاف عرب ممالک کا ساتھ دیں گے ،امریکا

11:58 AM, 21 Oct, 2017

واشنگٹن : امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی دھمکیوں سے نمٹنے کے لیے عرب ممالک کی مدد جاری رکھے گا۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں عرب امریکی پالیسی سازی کی 26 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پینٹاگون اس سلسلے میں مشاورت اور مدد پیش کرنے کے لیے امریکی خصوصی عسکری بریگیڈز تشکیل دینے پر کام کر رہا ہے۔

جو امریکا اور خطے میں اس کے حلیفوں کے درمیان حقیقی شراکت داری کا مظہر ہے۔جنرل ووٹل کے مطابق جب اور جہاں ضرورت پڑے گی تو امریکا اپنے اپنے شراکت داروں کی مدد کرے گا اس لیے کہ ایسا کرنا امریکا کے بھی مفاد میں ہے۔

امریکی مرکزی کمان کے سربراہ نے مشرق وسطی میں سکیورٹی کے حوالے سے امریکی شرکت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے باور کرایا کہ امریکا کے حلیف خطے میں جاری جنگوں کی خود قیادت کر رہے ہیں۔

جب کہ امریکا کا کردار صرف سپورٹ اور مدد تک محدود ہے۔جوزف ووٹل نے واضح کیا کہ عراق میں امریکا مرکزی حکومت کے ساتھ شریک ہے ، شام میں امریکا مقامی اپوزیشن گروپوں اور جماعتوں کا شریک ہے اور یمن میں وہ داعش اور القاعدہ تنظیموں کے خلاف لڑائی میں ریاست اور مقامی فورسز کا ساتھ دے رہا ہے۔

مزیدخبریں