لاہور: کرکٹر شعیب ملک، وقار یونس اور رمیز راجہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور جب اس دوران شریک حیات کی بات چلی تو شعیب ملک کی حس مزاح پھڑک اٹھی۔
شعیب ملک سے جب بیوی سے متعلق سوال کیا گیا تو سابق کپتان نے ہنستے ہوئے کہا کہ بیوی سے اتنا ہی ڈرتا ہوں جتنا سب ڈرتے ہیں۔ قومی کرکٹر نے بتایا کہ وہ کھانا کم کم کھاتے ہیں لیکن 6 سے 7 بار کھاتے ہیں۔
شعیب ملک سے جب پوچھا گیا کہ ان کی فٹنس کی وجہ بیوی تو نہیں تو اس پر بھی کرکٹر نے شگوفہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ ارے نہیں وہ تو ان فٹ ہونے کی وجہ ہوتی ہے۔ شعیب ملک نے انٹرویو لینے والے کوبھی نہ بخشا اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ رمیز بھائی ایسا انٹرویو تو امریکی ویزے کے لیے بھی نہیں ہوتا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں