قندیل قتل کیس ،نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کی انجیوگرافی آج کی جائیگی

10:15 AM, 21 Oct, 2017

ملتان: جسمانی ریمانڈ کا اثر مفتی عبدالقوی نے دل پر لے لیا۔ پہلے گرفتاری کے لیے بھاگے اور پکڑے گئے تو دل کی تکلیف نے آن گھیرا۔ لتان کے چودھری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مفتی عبدالقوی کی آج انجیوگرافی کی جائیگی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں 2016 میں دو سٹنٹس ڈالے گئے تھے جن میں رکاوٹ دور کی جائے گی۔

عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کا چار روزہ ریمانڈ دیا تھا۔ پولیس نے گرفتار کیا تو انہیں دل کی تکلی  کی شکایت ہوئی جس پر انہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں