'لاہور کے بعد مزید 5 اضلاع میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائیگا'

09:29 AM, 21 Oct, 2017

لاہور: پولیس سنٹر چوہنگ میں ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ڈولفن فورس کا آئیڈیا ترکی سے لیا اور ترک حکومت نے بھرپور مدد کی۔

امید ہے ڈولفن فورس پنجاب پولیس کا امیج بہتر بنانے میں معیار قائم کریگی اور جوان بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ لاہور میں ڈولفن فورس کی لانچنگ ہو چکی ہے اب باقی شہروں میں جانا ہے اور پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

انہوں نے بتایا پنجاب پولیس میں ہزاروں اہل کاروں کو بھرتی کر کے تربیت دی گئی ہے۔ حکومت فنڈز اس لیےخرچ کرتی ہے تاکہ عوام کو بہترین ماحول ملے کیونکہ حکومت نے فورس پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا  اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں