اداکار شان کی نئی فلم ’ارتھ ٹو‘ کا ٹریلر ریلیز

12:44 AM, 21 Oct, 2017

لاہور: پاکستانی مایہ ناز اداکار شان کی آنے والی فلم “ارتھ ٹو” کا پہلا ٹریلر ریلز کردیا گیا۔یہ فلم پاکستان اور ہندوستان کی جانب سے مشترکہ طور پر بنا ئی گئی ہے جو کہ بالی ووڈ کی 1982 میں آنے والی فلم “ارتھ” کا سیکوئل ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم میں اداکارہ شان، ہمایوں سعید، محب مرزا، حمیمہ ملک اور عظمی حسن سمیت دیگر کاسٹ شامل ہے۔فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کو سمجھنا ممکن نہیں، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم میں جذبات اور رومانس کا کردار زیادہ ہے۔ٹریلر میں تقریبا فلم کی تمام مرکزی کاسٹ کو دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ “ارتھ ٹو” کی ہدایات اداکار شان دے رہے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر فرحاد ہمایوں ہوں گے۔اس فلم کی شوٹنگ 2014 سے جاری تھی، جو اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔فلم کو رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں