دی ہیگ: عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، عدالت نے نیتن یاہو کے علاوہ سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
یہ وارنٹ جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزامات میں جاری کیے گئے ہیں، جن کی درخواست عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے مئی 2024 میں دائر کی تھی۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 40,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 17,000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔