اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد کے سیف سٹی پراجیکٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اسے سمارٹ سیف سٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، جس کی سربراہی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کریں گے، اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اس گروپ کے سیکرٹری ہوں گے۔ گروپ میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندگان بھی شامل ہوں گے، جبکہ لاہور سیف سٹی کے ایک نمائندے کو بھی شامل کیا جائے گا۔
سیف سٹی کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، اور وزارت داخلہ نے ورکنگ گروپ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔