"جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا، قیدی کی "فرسٹریشن اور گھبراہٹ" کا عکاس: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل سے دیے گئے بیان پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان کہ "جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا" ایک قیدی کی "فرسٹریشن اور گھبراہٹ" کا عکاس ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کا مقصد صرف "ڈیل" کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص ہمیشہ یہ کہتا رہا تھا کہ وہ کسی بھی "ڈیل" کا حصہ نہیں بنے گا، اب وہ "ڈیل کرلو، ڈیل کرلو" کی صدائیں دے رہا ہے اور وفاق پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ عمران خان کے ساتھ "ڈیل" کا فیصلہ صرف "قانون" کرے گا، کیونکہ وہ اس وقت مختلف قانونی الزامات میں ملوث ہیں۔

مصنف کے بارے میں