پنجاب میں سموگ کے بعد تفریحی مقامات کھولنے کی اجازت، نوٹیفکیشن جاری

06:39 PM, 21 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد حکام نے بند تفریحی گاہوں کو دوبارہ شہریوں کے لیے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اب پنجاب بھر کے پارک، چڑیا گھر اور دیگر تفریحی مقامات رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس فیصلے کے تحت، تفریحی مقامات پر سموگ کی صورتحال میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، 22 نومبر سے پارکس، چڑیا گھر، پلے گراؤنڈز اور آؤٹ ڈور سپورٹس کی اجازت دی گئی ہے، اور ان تمام مقامات کو رات 8 بجے تک کھلا رکھا جائے گا۔ مزید برآں، ہر قسم کے فیسٹیولز اور نمائشوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مارکیٹوں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو دکانوں، شاپنگ مالز اور مارکیٹس پر لاگو ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، فارمیسیز، تندور، ڈیپارٹمنٹل اور گروسری سٹورز سمیت دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ بیکریوں کو بھی رات 8 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں