پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا  بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ،ٹیکنالوجیز اور سٹالز کا جائزہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا  بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ،ٹیکنالوجیز اور سٹالز کا جائزہ

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ کیا اور اس دوران مختلف دفاعی ٹیکنالوجیز اور سٹالز کا جائزہ لیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر چیف نے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پویلین میں مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور غیر ملکی مندوبین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایئر چیف نے دفاعی صنعت کے فریم ورک کے قیام کی اہمیت پر زور دیا اور مقامی صنعتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر بات کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو سپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایرو سپیس انوویشن میں سب سے آگے رہنے کے لئے اس شعبے میں موجود خلا کو پر کرنا ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر چیف نے ٹیکنالوجیکل روڈ میپ کو ہم آہنگ کرنے کے لئے دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، تاکہ پاکستان اپنی دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرے۔

مصنف کے بارے میں