پاکستان  کا  افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر شدید تشویش کا اظہار

پاکستان  کا  افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ، ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان افغان سرزمین پر دہشت گرد گروپوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے پریشان ہے، کیونکہ یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے، بشمول پاکستان، کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کو ان دہشت گرد گروپوں کے حوالے سے ٹھوس شواہد فراہم کیے ہیں اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ ان گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ افغانستان اپنے عالمی وعدوں کو پورا کرے گا اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے گا۔ 

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ افغانستان کے لیے خصوصی مندوب کی تقرری کے بارے میں فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں