سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سونا مسلسل مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔

آج عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2668 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا، اور یہ 2 لاکھ 78 ہزار روپے فی تولہ تک جا پہنچی۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3172 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی آج 200 روپے بڑھ کر 3450 روپے فی تولہ ہو گئی۔

مصنف کے بارے میں