متھیرا کے اپنی نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے کے حوالے سے اہم انکشافات

متھیرا کے اپنی نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے کے حوالے سے اہم انکشافات

کراچی: پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے متھیرا نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز کے بارے میں کھل کر بات کی۔ جب میزبان نے ان سے نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیوز 2021 میں منظر عام پر آئیں، اور ایک شخص نے جھنگ سے ان ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے 2 ہزار روپے کے عوض بیچنا شروع کیا، جس کے نتیجے میں وہ وائرل ہو گئیں۔

متھیرا نے مزید کہا کہ جب سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کو لے کر خبریں چلیں تو انہوں نے ان پیجز کے خلاف آواز اٹھائی کیونکہ ذاتی ویڈیوز اور تصاویر کو خبر بنانا غیر اخلاقی ہے۔ 

اداکار نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے فوری طور پر سائبر کرائم سے رابطہ کیا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص کی معلومات سامنے آئیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ متھیرا کے مطابق، وہ شخص صرف ان کی ویڈیوز نہیں بلکہ دیگر لڑکیوں کی ویڈیوز بھی فروخت کرتا تھا، اور وہ نہیں جانتیں کہ یہ ویڈیوز اصلی تھیں یا ایڈٹ کی گئی تھیں، تاہم لڑکیوں کے لیے ایسے واقعات بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

متھیرا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان کے پاس ایک مضبوط خاندان اور دوستوں کا نظام تھا جس کے سبب وہ اس مشکل وقت سے بخوبی نمٹ سکیں۔ اداکارہ کے مطابق، ایسی صورتحال کسی لڑکی کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور وہ اس میں دبتا چلا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں