پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن، کارکنوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کی تیاری

03:56 PM, 21 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت وفاقی پولیس نے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی پولیس نے 26 نمبر چونگی اور اس کے اطراف میں ایک بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نفری کے ساتھ 26 نمبر چونگی طلب کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے 26 نمبر چونگی کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس آپریشن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کی بھاری نفری مستقل بنیادوں پر 26 نمبر چونگی اور اس کے ارد گرد تعینات رہے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

مزیدخبریں