پی ٹی آئی احتجاج رکوانے کی درخواست پر وزیر داخلہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

03:44 PM, 21 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے دائر درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج ہی طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے احتجاج رکوانے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت، درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ پی ٹی آئی کا غیر قانونی احتجاج روکا جائے کیونکہ تحریک انصاف کے رویے کی وجہ سے اسلام آباد کو مسلسل ایسی صورتحال کا سامنا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے اس پر ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر پہلے ہی حکم جاری کیا جا چکا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری داخلہ کو آج ہی طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کو ڈویژن بینچ کے سامنے آج ہی سننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں