امن وامان کی صورتحال ، دہشتگردی خدشات، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

امن وامان کی صورتحال ، دہشتگردی خدشات، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے تحت مزید کنٹینرز کو شہر کی مرکزی شاہراہوں اور اہم راستوں پر پہنچایا جا رہا ہے۔ راولپنڈی شہر کینٹ اور گرد نواح میں 34 مقامات پر پولیس پکٹس بھی قائم کی جائیں گی تاکہ امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر ساڑھے چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار 24 نومبر کو شہر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب، اڈیالہ جیل اور اڈیالہ روڈ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں، اور اڈیالہ روڈ کو مختلف مقامات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ احتجاج کی شدت کو کم کیا جا سکے۔حکام کی جانب سے شہریوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں