سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر وفات پاگئے

12:59 PM, 21 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر انتقال کرگئے ہیں۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

 نذیر جونیئر گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھے اور گزشتہ روز طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق نذیر جونیئر پانچ سال قبل ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد سے ان کی صحت مسلسل خراب رہنے لگی تھی۔

 ان کے بیٹے نعمان نذیر نے حال ہی میں پی سی بی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپنے والد کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔ نذیر جونیئر نے پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے تھے اور 37 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

مزیدخبریں