اسلام آباد : پاکستان میں حجاج کرام کی سہولت کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دی گئی ہے جس کے تحت حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹوں میں اپنے پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹس کی جانب سے اس سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خصوصی ڈیسک ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں قائم کیے جائیں گے اور یہ سہولت دنیا بھر میں موجود پاکستانی پاسپورٹ دفاتر میں بھی دستیاب ہو گی۔
ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ حجاج کرام کو ان خصوصی کاؤنٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا اور پاسپورٹس کی ڈلیوری 24 گھنٹوں کے اندر مکمل کی جائے گی۔