اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ کیا گیاہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نےوزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے مزید کہا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمیں دیوار سے لگا دیا تو احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہوگا۔
اسد قیصر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی ہیں اور ان سے کوئی احکامات نہیں ملتے، بلکہ تمام ہدایات بانی پی ٹی آئی سے ہی آتی ہیں۔
اسد قیصر نے 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمتِ عملی میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اور دیگر اضلاع کے کارکنان مختلف راستوں سے اسلام آباد جائیں گے۔