لندن : حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہوگا، جیسا کہ برطانوی محکمہ ٹیکس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حسن نواز کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے لندن ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، جب تمام آپشنز ختم ہو گئے تھے۔ تاہم، رازداری کے قوانین کے تحت حسن نواز کے کیس کی تفصیلات شیئر نہیں کی جا سکتی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حسن نواز اور برطانوی محکمہ ٹیکس HMRC کے درمیان ٹیکس کا تنازع 10 لاکھ پاؤنڈ سے کم ہے اور یہ کوئی جرم یا دھوکا دہی کا معاملہ نہیں، بلکہ ایک سول کیس ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ٹیکس تنازع ہے، اور کسی بھی منی لانڈرنگ یا جرم کی تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں۔
یہ تنازع 2020 میں شروع ہوا تھا، جب حسن نواز نے ایک غیر فعال کمپنی کا ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا تھا۔ حسن نواز اب بھی متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔