22 اور 25 نومبر کو قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں اور امتحانات ملتوی

 22 اور 25 نومبر کو قائد اعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں اور امتحانات ملتوی

اسلام آباد : قائد اعظم یونیورسٹی نے 22 اور 25 نومبر کو ہونے والی تمام تعلیمی سرگرمیوں اور امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔یونیورسٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق، ان تاریخوں پر ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی۔

یہ فیصلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجودہ صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی حکام نے اعلان کیا کہ جیسے ہی سڑکیں دوبارہ کھلیں گی، دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ امتحانات بھی دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے، تاہم امتحانات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کم سے  کم تین دن کا وقت دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں