امریکا نے بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر فراڈ کیس میں فرد جرم عائد کردی

امریکا نے بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر فراڈ کیس میں فرد جرم عائد کردی

واشنگٹن : امریکا نے بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر فراڈ اور رشوت ستانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 62 سالہ گوتم اڈانی پر تقریباً 26.5 کروڑ ڈالر کی رشوت دینے کا الزام ہے، اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے خلاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ امریکی پراسیکیوٹرز کے مطابق، اڈانی اور ان کے بھتیجے پر دھوکہ دہی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔

اس کے علاوہ، دونوں افراد کو امریکا لانے اور بھارتی سفارتی حکام کے حوالے کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاکہ ان پر امریکا میں مقدمہ چلایا جا سکے۔ گوتم اڈانی اور ان کے گروپ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گوتم اڈانی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور ان پر طویل عرصے سے یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی تعلقات کا فائدہ اٹھا کر کاروباری معاملات کو آگے بڑھاتے ہیں، تاہم اڈانی نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔

مصنف کے بارے میں