پی ٹی آ ئی احتجاج : انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آ ئی احتجاج : انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو معطل کیا جا سکتا ہے تاکہ احتجاج کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال فعال کر دی جائے گی، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو جائے گی اور سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈنگ بھی ممکن نہیں ہو گی۔ اس فیصلے کا مقصد احتجاج کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلنے اور ممکنہ طور پر امن و امان کی خرابی کو روکنا ہے۔

مصنف کے بارے میں