کراچی :مختلف ویب سائٹس پر کرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایس ای سی پی نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مختلف ویب سائٹس پر کرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پر پابندی عائد کی ہے اوراس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔
ایس ای سی پی کی طرف سے غیر قانونی سرمایہ کاری اوراشتہارات والے پلیٹ فارم سے کاروباری معاہدوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کا کرپٹو کرنسی اور جوئے کے آن لائن پلیٹ فارمز کے اشتہارات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ مختلف ویب سائٹس پر کرپٹو کرنسی ایکس چینجز اور جوئے کے اشتہارات پائے گئے، گمراہ کن اشتہارات چلانے والےڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کے ساتھ اشتہاری معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایس ای سی پی نے اشتہارات پر پابندی سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو پہلے سے کئے گئےمعاہدوں کی تنسیخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایسی کمپنیاں کھیلوں کے مختلف پروگرام اور تقریبات کی سپانسرشپ کیلئے کام کرتی ہیں۔ایس ای سی پی کاکہنا ہے کہ عوام ایسے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس میں سرمایہ کاری کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔کسی بھی ریگولیٹر نے اس قسم کے پلیٹ فارم یا سرمایہ کاری کی سکیمیں کی منظوری نہیں دے رکھی۔