کولمبو: آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کردی ۔ لنکن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں شرکت کرتی رہے گی تاہم فنڈز کی نگرانی آئی سی سی خود کرے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی ہے ۔جنوبی افریقہ جنوری میں شیڈول اس میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
آئی سی سی نے ویمنز میچ آفیشلز کی فیس مردوں کے برابر کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے، جنوری سے ویمنز مقابلوں میں ایک نیوٹرل امپائر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں آزمائشی بنیادوں پر سٹاپ کلاک متعارف کرانے پر اتفاق کیا۔
گھڑی کا استعمال اوورز کے درمیان لگنے والے وقت کو منظم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔اگر باؤلنگ ٹیم پچھلا اوور مکمل ہونے کے 60 سیکنڈ کے اندر اگلا اوور کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی ہے تو تیسری بار اننگز میں 5 رنز کا جرمانہ عائد کیا جائے گا