اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خاور مانیکا نے جو کچھ بتایا ہے اور عمران خان نے جو کرتے رہے ہیں اس کے بعد انہیں ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب کیا آپ نے خاور مانیکا کا انٹرویو دیکھا ہے؟نواز شریف نے جواب دیا کہ جی دیکھا ہے جی۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا خاور مانیکا نے جو کچھ کہا ہے اس کے بعد رانا ثناء اللہ نے جو "در فٹے منہ" والی بات کی تھی کیا وہ درست ہے؟ اس پر نواز شریف نے کہا کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں، میرا نہیں خیال کہ اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے تھا۔
صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ ریاست مدینہ کا تو وہ نام لیتے تھے لیکن کیا اب اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، عمران خان کیا گل کھلاتے رہے؟ میں نے تو کہا ہے کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں پھر اس کے بعد ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے۔