گلے شکوے دور، گووندا اور ڈیوڈ دھون پھر سے ایک  ہوگئے

04:06 PM, 21 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار گووندا اور فلمساز ڈیوڈ ددھون پھر سے ایک ہوگئے۔  دونوں نے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو گلے لگالیا۔  اداکار گووند ااور ڈیوڈ دھون کی جوڑی نے "ہیرو نمبر ون "، "قلی نمبر ون"، راجا بابو،پارٹنر،دیوانہ مستانہ  میں ایک ساتھ  کام کیا تھا۔ یہ فلمیں باکس آفس پر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تھیں اور گووندا نے پرستاروں کے دل میں جگہ بنائی تھی۔  تاہم کچھ عرصہ قبل ان کے درمیان اختلافات ہوگئے اور راستے الگ ہوگئے۔

تاہم  دیوالی  پرایک تقریب میں ایک دوسرے  سے ملے اور گلے شکوے دور کیے۔ اس کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگالیا۔واضح رہے کہ گووندا اور دھون نے ایک ساتھ لگ بھگ سترہ فلموں میں کام کیا تھا۔تاہم بعد میں ڈیوڈ دھون کے بیٹے کی وجہ سے معمولی سی غلط فہمی پر اختلافات ہوگئے تھے اور ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔  

اس بارے میں گووندا نے کہاکہ  میرے اور دھون  کےدرمیان جو غلط فہمی اور شکوے  تھے وہ دور ہوگئے ہیں۔ ہم پھر سے ایک ہوگئے ہیں۔  ہم پھر سے ایک ساتھ کام کریں گے اور شائقین ماضی کی طرح محظوظ  ہوں گے۔ 

مزیدخبریں