اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان شارخ جتوئی و دیگر کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی جانب سے تحریری کئے گئے 17 صفحات پر مشتمل شاہ زیب قتل کیس کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے اس لئے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق صلح کے بعد سزا ختم ہونے سے متعلق متعدد عدالتی فیصلے موجود ہیں جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کا کوئی عنصر نہیں ہے، ذاتی رنجش اور جھگڑے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں ہیں اس لئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت ملزمان کی سزا ختم کی جاتی ہے۔