لاہور: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہو گئی جس کے بعد لندن برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود رہا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے علاوہ گیس کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ بھی ہوا جس کے بعد یہ 6 ڈالر 60 سینٹس فی یونٹ پر موجود رہی۔
دوسری جانب سعودی عرب اور دوسرے اوپیک ملکوں نے تیل کی عالمی پیداوار بڑھانے پر بات چیت شروع کر دی ہے کیونکہ امریکہ پہلے ہی تیل کی قیمت میں اضافے سے پریشان ہے اور عالمی پیداوار میں اضافے کا خواہشمند ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ اضافے پر بات کریں گے اور اس مقصد کیلئے اجلاس 4 دسمبر کو ہو گا۔