اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کو پیش کریں جبکہ نجی ٹی وی چینل کو چیلنج کیا ہے کہ یہ خبر لندن میں نشر کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں خبر اس لئے نشر نہیں کرتے کیونکہ وہاں جھوٹ پر جرمانے بھرچکے ہیں، جھوٹ اورجعلی خبر سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تسنیم حیدر نامی شخص کا پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں اور وہ (ن) لیگ لندن کا ترجمان نہیں ہے۔
تسنیم حیدر کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے: مریم اورنگزیب
09:00 PM, 21 Nov, 2022