آرمی چیف کا ائیر اور نیوی ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

07:56 PM, 21 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دورے جاری ہیں جنہوں نے آج ایئر اور نیوی ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیوی ہیڈکوراٹر پہنچنے پر آرمی چیف کو نیوی کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد انہوں نے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ملاقات کی۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے بات چیت کی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات بھی کی۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ کے مطابق سپہ سالار نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے والے فضائیہ کی بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا جبکہ انسداد دہشت گردی کی جنگ میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ 

مزیدخبریں