نواز شریف تین سال بعد برطانیہ سے روانہ 

نواز شریف تین سال بعد برطانیہ سے روانہ 
سورس: File

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف تین سال بعد لندن سے روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف ،مریم نواز اور فیملی کے دیگر افراد یورپ کی سیر کیلئے گئے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز اور دیگر فیملی کے افراد اپنے ایک ہفتے کے دورے کے دوران 3 یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔ میاں نواز شریف کا لندن میں 3 سال قیام کے بعد برطانیہ سے یہ پہلا  بیرون ملک سفر ہے۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف علاج کے لیے 20 نومبر 2019  کو لاہور سے لندن گئے تھے انہیں کچھ دن پہلے ہی سفارتی پاسپورٹ جاری ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد ‪آج صبح لندن سے یورپ روانہ ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں