راولپنڈی: محکمہ ایکسائز نے پنجاب میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا بائیو میٹرک نظام2 ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن 2 ماہ بعد از خود بحال ہو جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام ہارڈ شپ کیسوں میں، مجاز افسران کی تسلی سے رجسٹریشن، ٹرانسفر بغیر بائیو میٹرک کر دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز، گاڑیوں کے شورومز مالکان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے رجسٹریشن، ٹرانسفر کا نیا ایس او پی بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر کیلئے مالک گاڑی، مکمل فائل، دستاویزات، گاڑی بھی پیش کرنا ہو گی۔